Showing posts with label Masoomeen News. Show all posts
Showing posts with label Masoomeen News. Show all posts

Jihad Al Nikkah


اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے ایک درباری تکفیری شیخ ناصر العمر نے شامی دہشتگردوں کے لئے اپنی بہنوں کے ساتھ "جهاد نکاح" کی اجازت کا فتویٰ جاری کر دیا ہے۔ اس وہابی شیخ کا کہنا ہے کہ "جهاد نکاح" کے فتاویٰ کو بہت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، لیکن شام میں جو بیگناہ عورتیں اور بچے ہلاک ہو رہے ہیں، ان کے بارے میں کوئی بات کرنے کو بھی تیار نہیں۔
بعض معتبر ذرائع کے مطابق شیخ ناصر العمر نے سٹیلائیٹ ٹی وی چینل "وصال" پر تقریر کرتے ہوئے "جهاد نکاح" کے فتوے پر تنقید کرنے والوں سے شدید گلہ کیا۔ یاد رہے کہ سٹیلائیٹ ٹی وی چینل "وصال" شام کے تکفیری اور شدت پسند دہشتگرد گروہوں کا ہم خیال تصور کیا جاتا ہے۔ وہابی شیخ کا مزید کہنا تھا کہ بعض افراد ان فتاویٰ پر شدید تنقید کر رہے ہیں جو بقول ناصر العمر کے مجاہدین بھائیوں کو جہاد نکاح کی اجازت دیتے ہیں، لیکن یہی افراد شامی فوجوں کی طرف سے شام میں قتل عام کخلاف بات نہیں کرتے اور نہ ہی اس کی مذمت کرتے ہیں۔
اس وہابی شیخ نے اپنی تقریر میں شام میں حالیہ ہلاکتوں کا الزام شامی حکومت اور ایران پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ دو ممالک ہلال شیعی تشکیل دینے اور اسے پررنگ کرنے میں مصروف ہیں اور یہ نہیں چاہتے کہ سنی اس خطے کی سرنوشت کے لئے کوئی کردار ادا کریں۔
مسلمانان جہان سایٹ نے لکھا ہے کہ ناصر العمر نے اپنی تقریر میں مزید کہا ہے کہ شام میں مجاہدین نامحرم مجاہد خواتین کی عدم موجودگی کی صورت میں اپنی محرم خواتین کے ساتھ جہاد نکاح کرسکتے ہیں۔ اس وہابی شیخ نے اپنے اس عجیب و غریب فتویٰ میں واضح اعلان کیا ہے کہ نامحرم خواتین تک دسترسی نہ ہونے کی صورت میں شامی مجاہدین اپنی محرم خواتین اور بہنوں سے "عقد نکاح" کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اس وہابی شیخ نے یہ عجیب و غریب اور جنجالی فتویٰ صادر کیا ہے بلکہ اس سے پہلے یہ شیخ شیعہ خواتین کو گرفتار کرنے اور انہیں نام نہاد مجاہدین میں تقسیم کرنے کا فتویٰ بھی دے چکا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے درباری تکفیری شیوخ نے ایک نیا فتویٰ دیا ہے،جس کی رو سے شام میں سرگرم عمل دہشتگرد اپنے محرم افراد سے جنسی تعلقات قائم کرسکتے ہیں۔ لبنان کی پریس نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے ایک تکفیری درباری ملا شیخ ناصر العمر نے فتویٰ دیا ہے کہ شام میں جہاد النکاح میں محرم افراد بھی شامل ہوتے ہیں اور شام میں لڑنے والے افراد، اپنے محرموں سے جنسی تعلقات قائم کرسکتے ہیں۔ اس سعودی درباری تکفیری شیخ نے شام میں دہشتگردوں ک

ےجرائم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں یہ جرائم جاری رہنے چاہیئں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے تکفیری وہابی شیوخ نے شام میں کفر و شرک کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی حمایت میں ایسے عجیب وغریب فتوے جاری کئے ہیں، جو نہ صرف غیر اسلامی بلکہ غیر انسانی بھی ہیں۔
اس فتوے کا ماخذ: http://www.alhadathnews.net/archives/96136
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وہ واپس آئے گا، اور تم اپنے بیڈ روم میں بھی ڈرو گے


 گزشتہ روز بدھ کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ریلورے اسٹیشن پر شہید عماد مغنیہ کی تصویر دکھائی دی۔
ریلوے اسٹیشن پر ان تصویروں کے لگانے والوں نے تصویروں کے نیچے لکھا ہے؛’’ عماد واپس آ رہا ہے‘‘۔

ان افراد نے عماد مغنیہ کی تصویریں چپکا کر یہ پیغام بھی دیا ہے کہ ’’وہ واپس آئے گا، اور تم اپنے بیڈ روم میں بھی ڈرو گے نہ بڑے بڑے قصر تمہیں بچا سکیں گے اور نہ ٹکنالوجی، حتی پوری دنیا میں‘‘۔
ابنا کی رپورٹ کے مطابق یہ تصویریں لگانے والے کون لوگ ہیں؟ تاھم اس کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ لیکن اس دھمکی کو اس موضوع سے بالکل غیر مربوط نہیں کہا جا سکتا کہ یہ عمل اس وقت ظاہر ہوا ہے جب آسٹریلیا نے شام کے مظلوم عوام پر امریکی فوجی جارحیت پر اتفاق رائے کر لیا۔

آسٹریلیا جو امریکہ کا ہم پیمان ملک ہے اور آئندہ دنوں سلامتی کونسل کی سربراہی کا عہد سنبھالنے والا ہے نے اعلان کیا ہے کہ اگر شام میں حکومت کی طرف سے کیا گیا کیمیاوی حملہ ثابت ہو جاتا ہے تو امریکہ کو شام پر حملے کا حق حاصل ہو گا چاہے اقوام متحدہ اس کی مخالفت کرے!

شام کے خلاف جنگ شروع کر نا تو شاید امریکہ کے اختیار میں ہو لیکن ختم کر نا نہیں ہو گا ، علامہ ناصر عباس جعفری

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی عراق، لیبیا اور افغانستان کے بعد اب شام میں نیا محاذ کھولنے جارہے ہیں جس کے انتہائی تباہ کن نتائج برآمد ہونگے، اور یہ جنگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی، اگر شام پر حملہ ہوا تو یہ جنگ اسرائیل کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے گی اور اس کے بعد جنگ کو روکنا امریکہ کے بس میں نہیں رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی نائن سیکٹر کراچی کمپنی میں دفاع پاکستان کنونشن کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ، کویت، اور اردن مصر میں ایک جمہوری حکومت کے خاتمے اور ہزاروں مسلمانوں کو قتل کرانے کے بعد اب شام میں یہ عمل دہرانا چاہتے ہیں جو قابل مذمت ہے۔افسوس کی بات یہ ہے کہ ایک مسلمان ملک پر حملے کیلئے اپنی سرزمین دینے میں ترکی، اردن اور قطر پیش پیش ہیں۔ گذشتہ آٹھائیس ماہ سے سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک نے شام میں باغیوں کو اسلحہ اور مالی تعاون فراہم کیا لیکن وہ بشارالاسد کی حکومت گرانے میں کامیاب نہیں ہوسکے اب یہ ممالک عالمی بدمعاش امریکہ کے ساتھ ملکر شام میں جنگ لانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے استفسار کیا کہ کیا یہ ممالک اپنے ملکوں میں اس طرح کی مداخلت برداشت کریں گے۔ اس حوالے سے بندبن سلطان کے امریکہ ، برطانیہ اور فرانس میں مسلسل رابطے اس بات کا ثبوت ہیں کہ خطے میں امن کو تہہ بالا کرنے میں ان عرب ممالک کا ہاتھ ملوث ہے۔انہوں نے حکومت پاکستان مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور اس حوالے سے اپنے موقف کا اعلان کرے اور اس جنگ کو روکوانے میں عالمی سطح پر کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایک ایک کرکے تمام مسلمانوں ملکوں میں جنگ میں دھکیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والا دفاع پاکستان کنونشن پاکستان کی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس دن بھارت سمیت امریکہ کو بتادیں گے کہ پاکستان کے عوام اپنے ملک کے دفاع میں اپنی افواج کے ساتھ ہیں اور اس مادروطن پر ہلکی آنچ بھی نہیں آنے دیں گے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے ایل او سی پر حالیہ واقعات اور بھارتی آرمی چیف کے بیانات کی سخت مذمت کی۔

ضرورت پڑے تو میں خود اور پوری حزب اللہ شام جانے کے لئے تیار ہیں، سید حسن نصراللہ



 حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ عیتا الشعب (لبنانی علاقہ) میں اسرائیل کیخلاف لڑنے والے جوانوں نے خود سے محاذ نہ چھوڑنے کا فیصلہ کرکے اپنی اور اسلامی مقاومت کی معنویت روحانیت اور اقدار کی اعلی مثال پیش کی جس نے شب عاشور کی یاد دلادی کہ جب امام حسین ؑ نے چراغ گل کرکے فرمایا جس نے جانا ہے چلے جائے لیکن کوئی نہیں گیا۔ عیتا الشعب کے علاقے کا محاذ 33 روزہ جنگ میں سب کے لئے مقاومت اور استقامت کی علامت بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسرائیل کے خلاف لڑی جانے والی حزب اللہ کی 33 روزہ جنگ کی عظیم فتح کی سالگرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ ہم اپنے تجربے کی بنیاد پر سمجھتے ہیں کہ آج لبنان کے پاس جو کچھ ہے وہ عوام، فوج اور اسلامی تحریک مقاومت کی بدولت ہے، میں تاکید کرتا ہوں کہ ہم اپنی باقی ماندہ سرزمین کو آزاد کرائیں گے، ہم اپنی عوام، اپنی زمین کا ہر وقت دفاع کے لئے تیار ہیں، آج 33 روزہ جنگ کے سات سال بعد گذرنے کے بعد میں آپ پر واضح کردوں کہ اسلامی تحریک مقاومت پہلے سے کئی گناہ زیادہ مضبوط اور اپنے امور میں ثابت قدم ہے۔



سید حسن نصر اللہ نے لبنان کے علاقے ضاحیہ میں گذشتہ روز ہونے والے دھماکے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے مقابلے میں لبنان کے اندر جو بھی کھڑا ہے اور اس کا سامنا کررہا ہے، ظاہر ہے کہ اسے اور اس سے تعلق رکھنے والے معاشرے کو نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لبنان میں مقاومت کے افراد کے درمیان جو رشتہ ہے وہ انسانی جذباتی لگاؤ اور باہمی مہر و محبت کا رشتہ ہے نہ کہ ان کی طرح جنہیں اس وقت کرائے کے طور پر یہاں وہاں لایا گیا ہے تاکہ وہ دہشتگردانہ کاروائیاں انجام دیں، گذشتہ روز ہونے والا دھماکہ اور اس پہلے بھی جو دہشتگردانہ کاروائیاں لبنان میں کی گئیں اس کا ہدف اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ اور عوام کو نفسیاتی طور پر نقصان پہنچانا ہے جس کے پیچھے کچھ محدود تکفیری گروہ ہیں اور ان کے پیچھے کون ہیں یہ بھی کسی دن واضح ہوجائے گا لیکن ہمیں اس بات پر کوئی شک نہیں کہ امریکہ اسرائیل اور کچھ عالمی قوتیں اس کے پیچھے ہیں۔



حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ تکفیری گروہ مسلمانوں اور عیسائیوں دونوں کو نشانہ بنارہے ہیں، کوئی یہ نہ سمجھے کہ آج اگر جنوب لبنان میں شیعہ نشین علاقہ کو نشانہ بنایا گیا ہے تو وہ کسی اور جگہ دھماکہ نہیں کرینگے، وہ پورے لبنان کو نشانہ بنارہے ہیں اور بنائیں گے کیونکہ انہوں نے لبنان کو ڈسٹرب کرنا ہے اس لئے اس کے لئے قومی مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ضرورت اس بات کی بھی ہے کہ سیاسی اختلافات اور پارٹیوں کے اختلافات کو مذہبی اختلافات میں تبدیل نہ ہونے دیا جائے اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کو روک دیا جائے، عوام سے یہ کہہ دوں کہ وہ آپ کی استقامت، وفاداری اور صبر نے چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور بحرانوں کو ختم کیا ہے مجھے اب بھی آپ کی وفاداری اور صبر و تحمل و استقامت پر مکمل بھروسہ ہے۔



حسن نصراللہ نے کہا کہ یاد رکھیں کہ لبنان میں جو بھی شیعہ سنی کی باتیں کرتا ہے وہ اسرائیلی زبان میں بات کرتا ہے، ان تکفیری گروہوں کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ان لوگوں نے شیعہ سے زیادہ سنیوں اور عیسائیوں کو قتل کیا ہے، گذشتہ روز کے دھماکے میں بھی سنی اور شیعہ عیسائی سب زخمی و شہید ہوئے ہیں، فلسطینی بھی شہیدوں اور زخمیو ں میں ہیں کیونکہ خطے میں ان تکفیری قاتلوں کا ہدف صرف اور صرف مارنا اور دھماکے کرنا ہے۔ لبنان میں کئے جانے والے پے درپے دھماکوں کے بارے میں حسن نصراللہ نے براہ راست دہشتگرد گروہوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں ان قاتلوں سے بھی کہوں گا کہ تم اسرائیل کے لئے کام کرتے ہو، ہم تمہارے بارے میں جانتے ہیں اور مزید جان لیں گے اور ہمارے ہاتھ تم تک پہنچ ہی جائیں گے، تمہارا یہ کہنا ہے کہ تم حزب اللہ کو شام میں مداخلت کی سزا دینا چاہتے ہو، تم لوگ شام کی عوام کا دفاع نہیں کررہے بلکہ ان کا قتل عام کر رہے ہو، عورتوں بچوں سب کو دن دھاڑے کیمروں کی آنکھ کے سامنے لاکر قتل کررہے ہو۔



سید حسن نصراللہ نے مزید کہا کہ حزب اللہ نے شام میں انتہائی محدود پیمانے پر محدود ایریا میں کچھ آپریشن کیا اور اس آپریشن کے دوران بھی ہمیں صرف اس لئے مزید شہداء دینے پڑے کہ عام افراد کو بچایا جاسکے، ہم جب جنگ کرتے ہیں تو انسانی قدروں کو مدنظر رکھتے ہیں ہم قیدیوں کو نقصان نہیں پہنچاتے ہم عورتوں اور بچوں کونقصان نہیں پہنچاتے۔ تم لوگ شام کی عوام کے حامی نہیں ہو، اگر تم سمجھتے ہو کہ لبنان میں ہماری عورتوں بچوں کو قتل کرکے ہمارے گھروں کو تباہ کرکے ہمیں اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹاؤ گے تو تم سخت غلط فہمی کا شکار ہو، تم بالکل ایک غلط جگہ آئے ہو، شام، لبنان اور فلسطین و قبلہ اول کی خاطر اگر ان دہشتگردوں کے ساتھ کسی قسم کے معرکے کی ضرورت پڑے تو پھر میں خود اور پوری حزب اللہ شام جانے کے لئے تیار ہیں۔



انہوں نے کہا کہ ہم اس انتظار میں نہیں رہے گے کہ وہ ہمارے گھر آئیں اور بھیڑ بکریوں کی طرح ذبح کریں، ظاہر ہے کہ ہمیں اس معرکے کی قیمت چکانی پڑے گی۔ جس طرح ہم نے اسرائیل کے ساتھ ہر معرکے میں فتح پائی ہے اسی طرح میں سب پر واضح کردوں کی دہشتگردی کیخلاف بھی اس معرکے کی ضرورت پڑے تو ہم کامیاب ہونگے۔ ہم تمام معرکوں میں اپنی عزت، شرف اور وجود کا دفاع کرتے رہے ہیں اور قتل اور خون کے بہہ جانے سے ہم خوفزدہ نہیں ہوتے کیونکہ ہم خون کی شمشیر پر فتح کے مقولے کے پیروکار ہیں۔ سید حسن نصر اللہ نے عرب دنیا کے دو ٹی وی چینلوں کے پروپیگنڈے

کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ الجزیرہ اور العربیہ ٹی وی دونوں شام، حزب اللہ اور عراق کیخلاف پروپیگنڈہ اور بعض اوقات مکمل جھوٹی نیوز دیتا ہے جبکہ اس وقت مصر کے مسئلے میں ان دونوں چینلوں کا کہنا ہے کہ وہ عوام کے ساتھ ہیں لیکن ددنوں کی کوریج اور خبروں کو دیکھیں دونوں کی کوریج اور پروپگنڈے میں واضح اختلاف نظرآتا ہے اور دونوں متضاد خبریں دیتے ہیں۔

اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا


حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے المیادین ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ اسرائیل جس جگہ سے بھی لبنان میں داخل ہونے کی کوشش کرے گا مقاومت اس کا سخت مقابلہ کرے گی۔ سید حسن نصراللہ نے اس انٹرویو میں اعتراف کیا کہ گزشتہ ہفتے جو بارودی سرنگ صیہونی فوجیوں کے راستے میں پھٹی ہے وہ مقاومت کی جدید بارودی سرنگ ہے جو صیہونیوں کے شکار کے لئے تیار کی گئی ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد اسرائیل اور حزب اللہ کے مجاہدین کے درمیان دور سے جھڑپیں بھی ہوئی۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ مقاومت کی جدید بارودی سرنگ کی زد میں آکر دو اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے۔

سید حسن نصراللہ نے چودہ مارچ گروپ کے موقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا اس گروپ کا بنیادی ھدف لبنان کی حفاظت اور دفاعی حکمت عملی تیار کرنا نہیں بلکہ اسلامی مقاومت کو غیر مسلح کرنا ہے۔

Youtube Disables Press Tv Account

"We have not been able to upload any new videos since early Thursday," said Press TV newsroom director, Hamid Reza Emadi, adding that Google has disabled the channel's account without giving any explanation.

"Viewers keep emailing Press TV asking why the page is not being updated," he said.

Emadi said Press TV "has yet to find out whether its Youtube account was blocked on political grounds or there were technical issues that could be resolved and the channel could get back on Youtube very soon."

source: presstv.ir

Iran: Mirsi Hukumat Par Tanqeed

ایران کے متعدد شہروں کے ائمہ جمعہ نے محمد مرسی اور ان کی حکومت کو شیعہ مخالف قرار دیتے ہوئے مصر میں ہونے والے حالیہ شیعہ کشی کے اقدامات کا ذمہ دار محمد مرسی کو ٹھہرایا۔

خطیب جمعہ تہران آیت اللہ خاتمی: اخوان المسلمین وہابی تفکر اور سامراج کی پروردہ
تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ خاتمی نے مصر کے موجودہ حالات کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا:
 مصر اسلامی بیداری کا گہوارہ ہے اور ایک سال پہلے مصری عوام نے انتخابات میں شرکت کرکے آئين اور اسلام پسندوں کو ووٹ دئے لیکن جو لوگ اقتدار میں آئے انہوں نے خود فوجی بغاوت کی زمین ہموار کی۔
آیت اللہ سید احمد خاتمی نے مصر کے عوام سے اپیل کی کہ اسلامی بیداری کی پاسداری کریں اور اس بات کاموقع نہ دین کہ سابق ڈکٹیٹر کی حکومت کی طرح مصر ایک بار پھر صیہونیوں کے ہاتھوں میں چلا جائے۔
خطیب جمعہ تہران نے کہا: جن لوگوں نے مصر میں عوام کی منتخب حکومت کے خلاف بغاوت کی ہے انہوں نے عالم اسلام کو اتحاد کی دعوت دینے کےبجائے قاتل تکفیریوں کی حمایت کی اور ان کی حرکتوں پر خاموشی اختیار کی۔
آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا: جن لوگوں نے مصر میں حکومت تشکیل دی تھی انہوں نے صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد کے نعرے لگائے تھے لیکن اقتدار میں آنے کےبعد انہوں نے کیمپ ڈیوڈ معاہدے کی مدت میں توسیع کی اور صیہونی صدر کو بھائي کا لقب دیا اور صیہونی حکومت کی طرف اپنا سفیر روانہ کیا۔
خطیب جمعہ تہران نے کہا: مصر کی حکومت کے صدر نے امریکی صدر اوباما سے ملاقات کی تھی اسی وجہ سے مصری عوام سڑکوں پر نکل آئے کیونکہ ان کی حکومت ملت مصر کے ساتھ سچائي سے پیش نہیں آرہی تھی اور نہ انہوں نے مصری قوم کی خدمت کی تھی، اسکے علاوہ اپنی پارٹی کے علاوہ سب کو اپنے پاس سے بھگادیا تھا۔
خطیب جمعہ تہران نے مصر میں بزرگ عالم دین شيخ شحاتہ کے بہیمانہ قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہابیت برطانوی سامراج کاپروردہ فرقہ ہے جو قتل و غارت پر استوار ہے۔
انہوں نے کہا: اھل سنت کے علماء سے توقع کی جاتی ہے کہ وہابیت اور اسکے بہیمانہ اقدامات کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے صراحتا اعلان کریں کہ وہابیت کا اسلام سے کوئي تعلق نہیں ہے۔

خطیب جمعہ مشھد آیت اللہ علم الہدایٰ: شہید شحاتہ کا قتل مرسی کی وہابیوں کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد ہوا
مشھد مقدس کے امام جمعہ آیت اللہ علم الھدیٰ نے مصر کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مصر کے لوگوں نے اخوان المسلمین کا اسلامی حکومت قائم کرنے کے عنوان سے اںتخاب کیا تھا لیکن اس اسلامی گروہ نے اسلام کے مخالف عمل کرنا شروع کر دیا تھا اور اسلامی اصول کو پامال کرنے کی ٹھان لی تھی۔
مشھد کے امام جمعہ نے مصر میں حالیہ شیعوں کے بہیمانہ قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: شہید شحاتہ کے بہیمانہ قتل میں سلفی وہابیوں کی غیر انسانی حرکت اس وقت سامنے آئی جب محمد مرسی نے کانفرنس میں انہیں ہری جھنڈی دکھائی۔
انہوں نے مرسی کے اسرائیل سے گہرے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مصر کے گزشتہ انقلاب میں جوانوں نے اسرائیل کے پرچم کو نذر آتش کیا اور اسرائیل کی طرف اس ملک سے جانے والی گیس پائیوں کو آگ لگائی لیکن مرسی نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اسرائیل سے اپنے تعلقات مزید مضبوط بنا دئے اور گیس پائپوں کو دوبارہ جوڑ دیا۔
آیت اللہ علم الہدیٰ نے مصریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا: اب امریکہ اس ملک پر اپنا قبضہ جمانا چاہتا ہے اور مصر کا مستقبل خطرے میں ہے۔

خطیب جمعہ قم حجۃ الاسلام سعیدی: مرسی وہابی تفکر کا مالک اور پیروان اہلبیت(ع) کا دشمن تھا
قم کے امام جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمین سعیدی نے مصر میں شب پانزدہم شعبان کے واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس دردناک واقعہ نے ایک طرف تمام مسلمانوں کا دل دکھایا اور دوسری طرف ان وہابیوں کے اس منصوبہ سے پردہ ہٹایا جو وہ زنجیر وار شیعوں کا قتل عام کرنے کی منصوبہ بندی کئے ہوئے تھے۔
قم کے امام جمعہ نے کہا: مرسی وہابی تفکر کا مالک اور پیروان اہلبیت(ع) کا دشمن تھا کہ اللہ کی طرف سے انتقام کا محکم طمانچہ اس کے منہ پر لگا اور اس کا اور اس کی پارٹی اخوان المسلمین کا کثیف چہرہ آشکار ہو گیا۔

خطیب جمعہ اراک آیت اللہ نجف آبادی: مرسی اسرائیل اور امریکہ کا پٹھو تھا
اراک کے امام جمعہ آیت اللہ نجف آبادی نے نیز آج نماز جمعہ کے خطبوں میں مصر کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:  ظلم و جور اور نفاق سے کوئی بھی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔ 
انہوں نے مزید کہا: محمد مرسی اگر چہ اپنے آپ کو بظاہر دیندار نمایاں کرتا تھا لیکن جب اقتدار ہاتھ میں آیا تو احمقانہ سیاست استعمال کرنا شروع کر دی، شام کہ جو اسلامی ملک ہے اس سے قطع تعلق کر لیا لیکن اسرائیل جسے پوری دنیا جانتی ہے کہ وہ غاصب اور اسلام دشمن ریاست ہے اس کے ساتھ روابط مزید مضبوط کر دئے۔ مرسی اسرائیل نواز اور امریکہ کا پٹھو تھا۔

Inna Lilah e Wa Inna Ilaehe Rajeeon - Shaheed Sibt e Jafar

Mashhoor Nauha Khuwan Syed Sibt e Jaffar Liaqatabad Mai (SSP Malaoon) Ki Firing Se Shaheed

Grand Ayatollah Makarem Condemns Int’l Bodies' Silence over Wahhabis’ Crimes

Speaking at Azam Mosque in the holy city of Qom on Wednesday, the grand source of emulation described the killing of Shia Muslims in Pakistan as horrendous and said international bodies have kept quiet over the crimes of Wahhabis.

How long should these massacres continue and innocent lives perish?, he asked.

Car Bomb Near Karbala, Martyr 4, Injured 15 Shiite Pilgrims

Iraqi authorities say a car bomb has killed four Shiite pilgrims as they were heading to shrines in the country's south.

Police officials say the Thursday morning attack involved a car bomb that struck a bus carrying the pilgrims near the Shiite holy city of Karbala. The blast also wounded 12 pilgrims.

Supreme Leader Meets with Officials and Personnel of Military Intelligence Services

Ayatollah Khamenei the Supreme Leader of the Islamic Revolution met Wednesday afternoon with officials and personnel of the Military Intelligence Services. Speaking at the meeting, His Eminence emphasized that divine promises about helping those who are patient, who rely on God and help Allah's cause, will definitely be fulfilled. رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج(بروز بدھ ) سہ پہر کو مسلح افواج کی انٹیلیجنس کے کارکنوں اور اہلکاروں سے ملاقات میں صبر کرنے والوں، توکل کرنے والوں اور اللہ تعالی کے دین کی مدد اور نصرت کرنے والوں کے بارے میں اللہ تعالی کے وعدے کے یقینی اور قطعی طور پرپورا ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوری نظام اللہ تعالی کے وعدے کے پورا ہونے کا عینی مصداق ہے۔ جوگذشتہ 34 سال سے دشمن کی تمام کوششوں ، سازشوں اور دباؤ کے باوجود علاقائی اور عالمی سطح پر ایک محترم ،مقتدر اور مؤثر نظام میں تبدیل ہوگیاہے اور عظيم ، بزرگ ، فہیم ، دشمن شناس ، وقت شناس اور عظیم علمی و سائنسی ترقیات کی حامل ایرانی قوم اس کی پشتپناہ اور حامی ہے۔

Unknown gunmen killed four persons including MQM MPA Manzar Imam in Orangi Town

Unknown gunmen killed four persons including MQM MPA Manzar Imam in Orangi Town on Thursday, Geo News reported.

According to police, four attackers riding motorcycles opened fire on MQM MPA Manzar Imam’s vehicle at Haider Chowk in Orangi Town today, killing him and one of his guards on the spot. Two others were injured critically who succumbed to their injuries at Abbasi Shaheed Hospital.

The police surgeon has confirmed the toll. The deceased guards were identified as Sajid, Imran and Murad.

 
Design by Wordpress Theme | Bloggerized by Free Blogger Templates | Macys Printable Coupons