اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا


حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے المیادین ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ اسرائیل جس جگہ سے بھی لبنان میں داخل ہونے کی کوشش کرے گا مقاومت اس کا سخت مقابلہ کرے گی۔ سید حسن نصراللہ نے اس انٹرویو میں اعتراف کیا کہ گزشتہ ہفتے جو بارودی سرنگ صیہونی فوجیوں کے راستے میں پھٹی ہے وہ مقاومت کی جدید بارودی سرنگ ہے جو صیہونیوں کے شکار کے لئے تیار کی گئی ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد اسرائیل اور حزب اللہ کے مجاہدین کے درمیان دور سے جھڑپیں بھی ہوئی۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ مقاومت کی جدید بارودی سرنگ کی زد میں آکر دو اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے۔

سید حسن نصراللہ نے چودہ مارچ گروپ کے موقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا اس گروپ کا بنیادی ھدف لبنان کی حفاظت اور دفاعی حکمت عملی تیار کرنا نہیں بلکہ اسلامی مقاومت کو غیر مسلح کرنا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Wordpress Theme | Bloggerized by Free Blogger Templates | Macys Printable Coupons